حمزہ کاصوبائی گورنرکی جانب سے وزیراعلی پنجاب کاحلف نہ لینے کیخلاف تیسری مرتبہ لاہورہائیکورٹ سے رجوع

Apr 29, 2022 | 17:07

ویب ڈیسک

پنجاب کے نو منتخب وزیراعلی حمزہ شہباز نے صوبائی گورنر کی جانب سے ان کے عہدے کا حلف نہ لینے کیخلاف تیسری مرتبہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ معزز عدالت پہلے ہی ان سے حلف لینے کا حکم نامہ جاری کرچکی ہے اور گورنر پنجاب عدالتی حکم کی پیروی نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ حلف لینے کے لئے وقت اور مقام کے ساتھ حلف لینے والے نمائندے کا تقرر کریں۔ دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو گزشتہ 28 دنوں سے مفلوج کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کسی بھی واقعے کے ذمہ دار گورنر پنجاب ہونگے۔

مزیدخبریں