یمن میں سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد نے163 حوثی قیدیوں کو انسانی ہمدردی کے اقدام کے طور پر رہا کرنیکااعلان کیا ہے۔اتحاد کے ترجمان بریگیڈ ئر جنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ عرب اتحاد قیدیوں کی رہائی اور انہیں صنعا منتقل کرنے کیلئے انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے تعاون سے طریقہ کار کو حتمی شکل دے رہا ہے۔