اعلیٰ عدالت کا اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے وزارت اعلیٰ کاحلف لینے کا حکم

Apr 29, 2022 | 23:14

ویب ڈیسک

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے وزارت اعلیٰ پنجاب کا حلف لینے کا حکم دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کل صبح ساڑھے 11 بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔جسٹس جواد حسن نے حمزہ شہباز کی حلف برادری کے لیے دائر تیسری درخواست پر 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی جانب سے حلف برداری کے لیے پہلی پٹیشن 22 اپریل کو دائر کی گئی جبکہ دوسری پٹیشن 27 اپریل کو دائر کی گئی تھی۔

مزیدخبریں