لاہور (خبرنگار) لاہور کی سیشن عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت دیگر نو ملزموں کی عبوری ضمانت میں پانچ مئی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مکمل رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ تفتیشی افسر رخصت پر ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
توسیع
منی لانڈرنگ کیس: مونس کی اہلیہ سمیت 9 ملزموں کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع
Apr 29, 2023