انتخابات کیلئے فنڈز نہیں ملے ، الیکشن کمشن کی سپریم کورٹ میں رپورٹ 

Apr 29, 2023


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے دو صوبائی اسمبلیوں پنجاب اور خیبر پی کے کے الیکشن سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 27 اپریل تک دو صوبائی اسمبلیوں پنجاب اور خیبر پی کے الیکشن کیلئے فنڈز منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمشن نے رپورٹ میں بتایا کہ پنجاب اور خیبر پی کے اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے فنڈز نہیں ملے۔ الیکشن کمشن نے فنڈز نہ ملنے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔
فنڈز/ رپورٹ

مزیدخبریں