سی ای او اتصالات کی اسحاق ڈار سے ملاقات‘ پی ٹی سی ایل سے متعلق مسائل  خوش اسلوبی سے حل کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اتصالات انٹرنیشنل پاکستان کے سی ای او عبدالرحمٰن الرحیم النوریانی نے وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے عبدالرحمٰن الرحیم النوریانی کا خیرمقدم کیا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں فریقین نے بات چیت کی اور پی ٹی سی ایل سے متعلق تمام بقایا مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ پی ٹی سی اےل نے نجکاری کی مد مےں حکومت پاکستان کے800ملےن ڈالر سے ذائد روکے ہوئے ہےں اور اب تک ان کو ادا نہےں کےا ۔
فیصلہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...