لاہور اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے وفد نے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں خالد مقبول صدیقی، مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے۔ جے یو آئی کے مولانا محمد امجد خان، اسلم غوری، مولانا انور ایم این اے، جلال الدین خان ایڈووکیٹ ملاقات میں شریک تھے۔ ایم کیو ایم کے وفد نے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر مولانا فضل الرحمن سے اظہار تعزیت کیا۔ ملاقات میں پنجاب اور کے پی کے انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہوں گے، پارلیمان کو کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا فیصلہ تمام اداروں کو قابل قبول ہونا چاہئے۔ مولانا نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ ملاقات میں اتفاق ہوا کہ رابطے جاری رکھنے چاہئیں۔ وفد نے مردم شماری میں بے ضابطگیوں پر ایم کیو ایم کا م¶قف تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنما¶ں نے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔
متحدہ ملاقات
متحدہ وفد کی ملاقات، ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہوں گے: فضل الرحمان
Apr 29, 2023