جمعة المبارک ‘ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں سمیت شہر بھر میں سکیورٹی سخت

Apr 29, 2023


لاہور(نامہ نگار)جمعة المبارک کے موقع پر لاہور پولیس کی طرف سے مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور اہم مقامات سمیت شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔سربراہ لاہور پولیس کی ہدایت پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے مربوط انتظامات کئے گئے تھے۔شہر کی داخلی و خارجی پولیس چیک پوسٹوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی گئی۔ڈویڑنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں قائم مساجد اورامام بارگاہوں سمیت سینئر پولیس افسران اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز بھی جاری رہے۔ لاہور کے تمام تھانوں کی حدود میں ناکے لگائے گئے۔اہم شاہراہوں، مارکیٹوں،مالیاتی اداروں،پبلک مقامات اور کرائم ہاٹ سپاٹس پر ناکے لگائے گئے۔ ناکہ بندی کا مقصد سکیورٹی مزید موثر بنانا اور جرائم پیشہ و امن دشمن عناصر کی سرکوبی ہے۔ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج ناکوں پر خود موجود رہ کر چیکنگ کے عمل کی نگرانی کرتے رہے۔سپروائزری افسران ناکوں پر چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا اور نفری کو بریف کیا۔چیکنگ کے دوران شہریوں کےساتھ عزت و احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔دوران چیکنگ ناکوں پر مشکوک افراد، منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ پر کڑی نظر رکھیں۔ناکوں پر تعینات اہلکار الرٹ ہوکر ڈیوٹی کریں، دونوں اطراف کی آمدورفت پر نظر رکھیں۔ شہر بھر میں ناکے لگائے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ مشکوک افراد کی مکمل تصدیق کریں اور عدم تصدیق پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ لاہور پولیس شہریوں کی حفاظت کےلئے ہمہ وقت الرٹ ہے۔ داتا کی نگری امن و سلامتی کا گہوارہ ہے۔لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کےلئے تمام صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔سرچ آپریشنز کے دوران گھروں، کرایہ داروں،ہوٹلز، سرائے، گیسٹ ہاو¿سز، دکانوں، گوداموں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔بس ٹرمینل، گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں، ریلوے سٹیشن، غیر ملکی قونصلیٹس کے گردو نواح کی آبادیوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنزکئے گئے اور بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے شہریوں کے کوائف کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔

مزیدخبریں