لاہور(نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں مخبری کے شبہ میں لڑائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جسے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ اسحاق چوک قینچی امر سدھو میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کی شناخت ساجد علی کے نام سے ہوئی ہے جو منشیات فروشی کرتا ہے۔ دو روز قبل مقامی پولیس نے ساجد اور اس کے بھائی سلامت علی دونوں بھائی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا۔ زخمی کو شبہ تھا کہ روف خان نے اس کی مخبری کی تھی۔ گزشتہ روز ساجد روف کے گھر پہنچا جہاں جھگڑے کے دوران روف نے اپنے پسٹل سے فائر کیے، ایک گولی ساجد کے بائیں ہاتھ پر لگی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔