جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ چیک کرنے کیلئے جدید سوفٹ ویئر تیار


لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے نادرا کی مدد سے نامعلوم نعشوں کی شناخت ،کرائم سین اور شناخت چھپانے والے جرائم پیشہ افراد کا فوری ریکارڈ چیک کرنے کیلئے جدید سوفٹ وئیر تیار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق سسٹم میں پنجاب پولیس، جیل اور نادرا کا ڈیٹا آپس میں منسلک کردیا گیا ہے تاکہ فوری ریکارڈ حاصل کیا جاسکے۔حکام کے مطابق پہلے نامعلوم ملنے والی لاشوں کی شناخت میں ڈیڑھ سے 2ماہ کا وقت لگتا تھا،تمام پراسس مکمل ہونے کے بعد نادرا کی جانب سے تفصیلات موصول ہوتی تھیں، ،واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹ کی شناخت کےلئے وقت درکار ہوتا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جدید سسٹم سے فوری طور پرشناخت کے حوالے تمام تفصیلات سامنے آجائیں گی، نئے جدید سسٹم سے موقع پر ہی فنگر پرنٹ کے حوالے متعلقہ شخص کی تفصیلات سامنے آجائیں گی، شناخت چھپانے والے کریمنلز کا بائیو ورسس سسٹم میں بائیومیٹرک کروانے سے ریکارڈ سامنے آجائے گا۔ رواں ہفتے آئی جی پنجاب کی جانب سے افتتاح کے بعد لاہور میں بائیو ویرسس سسٹم کا آغاز کردیا جائےگا، ابتدائی طور پر انوسٹی گیشنز ہیڈ کوارٹر میں ڈیوائس موجود ہوگی، بائیو ویرسس سسٹم کی لاہور میں کامیابی کے بعد پورے پنجاب میں آغاز کردیا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن