لاہور (نیوز رپورٹر) جناح ہسپتال لاہور میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کے نافذ کردہ ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے آو¿ٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اب تک ساڑھے 17 لاکھ سے زائد مریض سروسز حاصل کر چکے ہیں جبکہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں اب تک ساڑھے 14 لاکھ افراد صحت کی سہولیات سے مستفید ہوئے ہیں۔ ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ سے داخلہ کے وقت مریضوں کو علاج کیلئے اپنے ساتھ طبی رپورٹس اور دیگر کاغذات ساتھ لانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ اس نظام کی بدولت مریضوں کے تمام ریکارڈ کو آن لائن کیا گیا ہے جس سے ہسپتال کو انتظامی امور جبکہ مریضوں کو علاج معالجے میں خاطر خواہ سہولت حاصل ہوئی ہے۔
جناح ہسپتال :ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم،ساڑھے 17 لاکھ مریض مستفید
Apr 29, 2023