لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری اوقاف پنجا ب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا دربار حضرت بی بی پاکدامناں کا دورہ،مزار شریف پر جاری ترقیاتی امور کی رفتار اور معیار کی بہتری اور عام زائرین کیلئے دیگر سہولیات کی فراہمی بارے،مختلف پہلوو¿ں کاجائزہ لیا۔سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ حکومت مزارِ اقدس کو ایک ” ماڈل شرائن“ کے طور پر آراستہ کر رہی ہے، جس میں سکیورٹی، صفائی اور زائرین کی بہترین سہولیات سمیت جملہ امور شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ مزارات روحانی آسودگی کا ذریعہ ہیں۔ یہاں پر محبت وامن اور رواداری کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ نیز یہ کہ بین المذاہب مکالمہ اور بین المذہب رواداری کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایڈ منسٹریٹر اوقاف لاہور زون شاہد حمید ورک اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکاران نے دربار شریف کے دیگر امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر، منیجر اوقاف بی بی پاکدامناں حسن رضوان،ایس ڈی اواوقاف لاہور زون مسٹر زوہیب محمود، سب انجینئرنگ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو محمد وسیم اور اوقاف ایڈ منسٹریشن و انجینئرنگ وِنگ کے دیگر ذمہ داران اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکے اہلکاران بھی موجود تھے۔
طاہر رضا بخاری کا دربار حضرت بی بی پاکدامناں کا دورہ،ترقیاتی امور کا جائزہ
Apr 29, 2023