لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ دین اسلام ہمیں، اخوت اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ اسلامی تعلیمات پرعملدرآمدکرتے ہوئے معاشرے میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ معاشرے میں عدم برداشت کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے ایسی صورتحال میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنا کردار ادا کریں۔ اخوت و سلامتی اور برداشت کو فروغ دیں۔ معاشرے میں ر ہتے ہوئے میں دوسر ے انسانوں کےساتھ نر می کےساتھ پیش آنا چاہئے۔ اختلافات رائے ضرور کریں لیکن آداب کا خیال رکھیں۔ فریق مخالف سے اختلاف رائے کرتے ہوئے اس کی توہین نہ کریں۔ دوسروں کے ساتھ اچھا برتاﺅ اور مخلوق خدا کی خدمت مسلمانوں کا طرہ¿ امتیاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جو سراپا خیر و رحمت ہے۔ دین اسلام ہمیں انسانوں کے ساتھ پیار و محبت کا درس دیتا ہے، صحابہ کرا م اپنی ضرورتوں پر دوسروں کی ضرورتوں کو ترجیح دیتے تھے، انسانوں سے پیار و محبت اور ضرورت مند انسانوں کی مددکے عمل کو ہر دین اور مذہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا جاتا ہے لیکن دین اسلام نے خدمتِ انسانیت کو بہترین اخلا ق اور عظیم عبادت قرار دیا ہے۔