لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کل بچوں کوجسمانی سزاو¿ں کے خاتمے کاعالمی دن منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کامقصد بچوں کیخلاف ہر قسم کے تشدد، ظالمانہ سلوک اور جسمانی سزاو¿ں کی روک تھام اور بچوںکی نفسیات پہ سزاو¿ں کے اثرات کی جانب توجہ مبذول کرواناہے۔ بچوں کے حقوق کی تنظیم چلڈرن ایڈوکیسی نیٹ ورک کے عہدیداران افتخار مبارک اور راشدہ قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے معاہدہ برائے حقوق اطفال کا آرٹیکل 19بچوں کوہر طرح کے تشدد، بدسلوکی اور نظر انداز کیے جانے سے تحفظ فراہم کرنے پرزور دیتا ہے۔
پاکستان سمیت کل بچوں کوجسمانی سزاو¿ں کے خاتمے کاعالمی دن منایا جائیگا
Apr 29, 2023