اقتدار کی ہوس نے سیاست ، معیشت کا بیڑا غرق کر دیا : مولانا فضل الرحمن بن محمد 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، درجنوں دینی کتب کے مصنف ، ممتاز دینی سکالر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر ، فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے ملک میں جاری اقتدار کی جنگ اور منفی سیاست ، معیشت کی بربادی پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی عقل و فہم سے عاری سیاست دان محض اقتدار کے حصول کیلئے ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنتے جارہے ہیں اور قومی ، سکیورٹی اداروں کے خلاف ایک منظم انداز میں مہم چلا رہے ہیں جو ملک دشمن عناصر کا ایجنڈا ہے۔ ان سے محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ محب وطن اور ملکی درد رکھنے والی طاقتوں کو چاہےے کہ ملکی خود مختاری ، سا لمیت او ر وقار پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور منفی سیاست کے حامل عناصر کو منہ توڑ جواب دیں جو ملک میں انار کی ، افراتفری پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں۔بدحال معیشت کی بحالی کے بعد الیکشن بھی ہوجائیں گے۔ ان خراب حالات سے دشمن فائدہ اٹھانے کی تاک میں ہے۔ سیاستدان حب الوطنی کا مظاہرہ کریں اور ہر وہ اقدام جس سے ملک کو نقصان ہونے کا اندیشہ ہو اجتناب کریں۔ ملک کی سلامتی اور بقا ہماری سیاست کا محور ہونا چاہےے۔

ای پیپر دی نیشن