ڈیموکریٹک پارٹی اس نظام سے نجات کیلئے کام کرتی رہی گی:جہانگیر اشرف وینس 


لاہور(خبرنگار)ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر جہانگیر اشرف وینس ایڈووکیٹ نے عوام کو تسلی دی ہے کہ فکر نہ کریں نہ تو وزیر اعظم ہی نا اہل ہو گا اور نہ ہی چیف جسٹس یا عمران خان کو کوئی نقصان ہو گا بلکہ یہ تینوں حسب سابقہ بہترین وفا دار اور سہولت کار بن کر شٹیبلشمنٹ کے اس فرمان کہ ” سارے ملک میں ایک ہی دن قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہوں “ کی تکمیل کیلئے اپنا اپنا فریضہ ادا کر رہے ہیں وہ گذشتہ روز میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ جہانگیر وینس نے کہا کہ جو کچھ اختلافی باتیں ہو رہی ہیں وہ لوگوں کو مصروف رکھنے اور ان کے مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اسی طرح کی جارہی ہیں جس طرح گاﺅں کا مداری مخالف صفت کے جانوروں ، کتے ، بلی ، بندر اور بکری کا تماشا دکھا کر لوگوں کی توجہ ہٹا کر اپنی روزی کماتا ہے۔ سٹیبلشمنٹ اس کے لائے ہوئے تمام حکمران اور سہولت کار سب جو بھی برا کام کر لیں انہیں کچھ نہیں کہا جاتا اس ضابطہ کے تحت یہ نظام چلایا جا رہا ہے اور امید ہے کہ کامیابی سے یہ نظام چلاتا رہے گا تا وقت کہ عوام سمجھ دار ہو کر اپنے اختیارات کے حصول اور انہیں صحیح طور پر استعمال کرنے کیلئے سٹیبلشمنٹ اس کے لائے ہوئے تمام حکمرانوں اور سہولت کاروں سے نجات نہ حاصل کر لیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی عوام کو اس نظام سے نجات دلانے کے مشن پر کوشش کرتی رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن