ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز ، آگاہی کاونٹرز قائم کیے جائیں:کمشنر


لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نےانسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز اور آگاہی کاونٹرز فوری قائم کیے جائیں۔ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں اور پرائیویٹ ہسپتالوں کا ڈینگی ڈیٹا ڈیش بورڈ پر اپلوڈ ہونا چاہیے۔کمشنر لاہور نے ہسپتالوں کے ایم ایس اور محکمہ صحت کو ڈیٹا اپلوڈ کے حوالے سے سرکاری طور پر خط بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔کمشنر نے مانیٹرنگ اور انسپکشن کیلئے انسداد ڈینگی پر مامور افسران ا ور ٹیموں کے ڈیوٹی روسٹرز فوری طلب کر لئے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم جنوری تا 28 اپریل 2023 تک 36 ڈینگی مثبت مریض سامنے آئے ہیں جبکہ ا س وقت صرف 4 مثبت ڈینگی مریض ہیں جو روبصحت ہیں۔

ای پیپر دی نیشن