لاہور ( نیوز رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 5ویں کنووکیشن کا انعقاد ہوا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اورسیکرٹری محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کانووکیشن میں کل 294طلباءو طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں جس میں 285 انڈرگریجویٹ طالبات اور 9پوسٹ گریجویٹ طلبہ و طالبات شامل تھے۔ ڈاکٹر فاخرہ انور، ڈاکٹر عائشہ ارشد، ڈاکٹر رمزہ طاہر، ڈاکٹر رفعت شاہین، ڈاکٹر ا±مِ ایمان، ڈاکٹر فاطمہ مجاہدہ احمد منور، ڈاکٹر امبساط نعیم، ڈاکٹرعائش عظیم، ڈاکٹر نورالعین، ڈاکٹر کشف الضحیٰ، ڈاکٹر انعم ذکائ،ڈاکٹر افرا عروج اور ڈاکٹر ردا فاطمہ کو بہترین کارگردگی پر گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسرکامران خالد خواجہ، رجسٹرار پروفیسرمحمد ندیم، پرنسپل پروفیسر نورین اکمل، پروفیسر بلقیس شبیر، ڈینز پروفیسر منزہ اقبال، پروفیسر عبدالحمید پروفیسر نوید اکبر ہوتیانا اور دیگرنے شزکت کی۔ پرنسپل پروفیسر نورین اکمل نے انڈر گریجوایٹ طالبات سے حلف لیا اوررجسٹرار پروفیسرمحمد ندیم نے پوسٹ گریجوایٹ طلباءو طالبات سے حلف لیا۔ خطبہ استقبالیہ میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔