لاہور (کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءمحمد سلیم ساگر نے رقص کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ الحمراءپرفارمنگ آرٹس کی اہمیت وقدر و منزلت سے بخوبی آگاہ ہے۔ ہمارے ملک کے ہر علاقے میں رقص کا اپنا انداز ہے جو مختلف تہواروں کے رنگوں میں اضافہ کرتا ہے۔ فوک رقص، بھنگڑا،لڈی و دیگر علاقائی رقص خوشیوں کے منانے کے انداز ہیں۔ رقص کمیونٹی میں مثبت پیغام کا ذریعہ ہے۔ الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی باقاعدہ کلاسز میں نامور آرٹسٹ زریں سلمان پناں نوجوانوں کو رقص کی تربیت فراہم کر رہی ہیں۔ یہاں سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان استفادہ کرچکے ہیں۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا محمد سلیم ساگر کا رقص کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام
Apr 29, 2023