اقوام متحدہ کے انسانی ترقی کے انڈیکس میں پاکستان 154 ویں نمبر سے 161ویں نمبر پر آگیا:رپورٹ

Apr 29, 2023


اسلام آباد(آئی این پی) اقوام متحدہ کے انسانی ترقی کے انڈیکس میں پاکستان 154 ویں نمبر سے 161 ویں نمبر پر آگیا۔ مجموعی فی کس قومی آمدنی صرف 4,624 ڈالر ہے ۔ پاکستان کو معاشی ترقی کو تیز کرنے اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے انسانی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ریسرچ اکانومسٹ ڈاکٹر محمود خالد نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی پر مسلسل اور موثر اخراجات ایک ہنر مند افرادی قوت بنانے، پیداواری صلاحیت بڑھانے اور معیار زندگی کو بلند کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ انسانی ترقی کی سطح کا تعین کرنے کیلئے 3 اہم اجزا فی کس آمدنی، تعلیم کی سطح اور صحت کی سطح کو شمار کرنے کی ضرورت ہے۔بدقسمتی سے پاکستان ان سماجی اشاریوں میں کافی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ برسوں کی متضاد معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں تعلیم کا معیار بگڑ رہا ہے، صحت کا کمزور انفراسٹرکچر اور فی کس آمدنی میں کمی آئی ہے۔

مزیدخبریں