ممکنہ بارش سے نمٹنے کیلئے ادارے مربوط انداز میں کام کریں: فراز الرحمان


کراچی(کامرس رپورٹر)کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر فراز الرحمان، ایڈمنسٹریٹر کورنگی محمد شریف خان سمیت دیگر حکام نے شہر میں بارش کی پیش گوئی کے بعد کورنگی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد رین ایمرجنسی کے انتظامات، صفائی ستھرائی اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کیلئے تیاریوں کا جائزہ لینا تھا، خاص طور پر ماضی میں متاثر ہونے والے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے سمیت کورنگی صنعتی علاقے میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر صدر کاٹی فراز الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہونے والی بارشوں سے کورنگی صنعتی علاقے کا ایک بڑا حصہ متاثر ہوتا ہے، ملیر ندی میں پانی کی سطح مستقل بلند ہونے کے باعث کورنگی کراسنگ اور کاز وے کے مقام پر ٹریفک کی آمد و رفت مکمل طور پر بند ہو جاتی ہے۔ بارش کی پیش گوئی کے باعث نالوں کے چوکنگ پوائنٹ کو صاف کرنے کیلئے صوبائی انتظامیہ تمام اضلاع کو ڈی واٹرنگ مشینیں فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں۔

ای پیپر دی نیشن