لاہور (کامرس رپورٹر ) قازقستان ہاو¿س کی افتتاحی تقریب مال روڈ پر منعقد ہوئی۔ قازقستان ہاو¿س کا افتتاح گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کیا، اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل راو خالد محمود اور قازقستان کے سفیر مسٹر یرژان کستافین بھی موجود تھے۔ دریں اثنا، اعزازی قونصلیٹ جنرل راو خالد محمود نے کہا کہ اس سے کاروباری پہلو کے ساتھ ساتھ طلباءکیلئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ دونوں ممالک کیلئے ایک نئی شروعات ہوگی اور ان کے درمیان کاروبار کو فروغ ملے گا۔ پاکستان میں قازقستان کے سفیر Yerzhan kistafin نے خطاب کیا اور میزبان ملک سے اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ قازقستان ہاو¿س ویزہ کے طریقہ کار اور پالیسیوں کے حوالے سے ہمارے پاکستانیوں کی مدد اور رہنمائی کیلئے بنایا گیا ہے۔ جلد ہی جون 2023 کے وسط میں براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی۔ گورنر پنجاب نے قازقستان ہاو¿س کے افتتاح کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قازقستان ہمارے ملک کو تعلیمی تعاون فراہم کرے گا اور اس اقدام سے 2 برادر ممالک تعلقات کو مضبوط بنانے اور ان کے درمیان سٹریٹجک ترقی کا اشتراک کریں گے۔ دریں اثناءگورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے گزشتہ روز گورنر ہاﺅس لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفدنے ملک شرجیل اعوان کی قیادت میں ملات کی۔ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ملک کی مجموعی صورتحال صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ وفاقی حکومت کی مدبرانہ پالیسیوں اور ان تھک کوششوں کے نتیجے میں ملکی معیشت میں استحکام آنا شروع ہو گیا ہے۔ ملکی معیشت میں استحکام بہتر مستقبل کی نوید ہے۔ یورپین ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد زرمبادلہ پاکستان بھیج رہی ہے جس کاملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں بہت اہم کردارہے۔ بلاشبہ سمندر پار پاکستانی وطن کی محبت سے سرشار ہیں۔ گورنر پنجاب نے وفد کو یقین دلایا کہ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف بہترین اقدامات کر رہے ہیں۔