حافظ آباد(نمائندہ خصوصی ) حافظ آباد مےں بڑے قبرستان رےلوے لائن والے مےں نشئےوں کےساتھ ساتھ جادوٹونہ کرنے والوں نے قبروں کاتقدس پامال کرنا شروع کردےا۔ مذکورہ قبرستان جو کہ شہر کے غربی حصہ کا سب سے بڑا قبرستان ہے ۔ےہاںپر نشہ کرنےوالے اب تک قبرستان مےں لگے نلکوںکی کئی ہتھےاں اتارکرلے جاچکے ہےں جس ، قبرستان مےں پانی کاحصول دن بدن محال ہی نہےں ناممکن ہوتا چلا جارہا ہے۔ نشہ کے عادی افراد نہ صرف ےہاں نشہ کرتے ہےں بلکہ لوہے کی اشےاءاور نلکوںکی ہتھےاں چرالے جاتے ہےں دوسری جانب جادوٹونہ کرنے والے بھی ےہاں پر قبروں پر مختلف قسم کے تعوےذات اورجانوروںکی سرےاں رکھ کر غائب ہوجاتے ہےں۔عوامی سماجی اور دےنی مذہبی حلقوں نے پولےس کے ارباب اختےار سے مطالبہ کےا ہے کہ قبرستان رےلوے لائن والے مےں نشئےوں اور جادوٹونہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل مےں لاکر قبرستان کے تقدس کو پامال ہونے سے بچاےا جائے۔
حافظ آباد:نشئی،جادو ٹونہ کرنیوالے قبروں کا تقدس پامال کرنے لگے
Apr 29, 2023