گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات مہنگے داموں اور ناپ تول میں کمی کرنےوالے فلنگ اسٹیشنز کےخلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈا¶ن،کامونکی میں ساٹھ ہزارروپے کے جرمانے ، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) وقاص سکندری نے پمپ کو 30 ہزار جرمانہ،اسسٹنٹ کمشنر (کامونکی) خرم مختار بھنگو نے مختلف پٹرول پمپ کی انسپکشن کرتے ہوئے ناجائز منافع خوری میں ملوث ایک پٹرول پمپ کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور انہیں تنبیہ جاری کی کہ صرف اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر پٹرولیم مصنوعات فروحت کیں جائیں۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ منافع خوروں کےخلاف خصوصا اشیاءخورونوش اور پٹرولیم مصنوعات مہنگے داموں اور ناپ تول میں کمی کرنےوالوں کےخلاف اسی شدت کےساتھ کارروائیاں جاری ر کھیں تاکہ عوام کا استحصال کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔
گوجرانوالہ:پیمانوں میں ردوبدل،پٹرول پمپس کیخلاف کارروائی
Apr 29, 2023