پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی نئی کابینہ کی حلف برداری

Apr 29, 2023


گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی )پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی نئی کابینہ کی حلف برداری پی ڈی اے ہا¶س گوجرانوالہ میں ہوئی، سینئر ڈینٹل سرجن ڈاکٹر سجاد مصطفی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی جنرل باڈی کا اجلاس ہواجس میں نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ ڈاکٹر عائشہ عمران نے صدر، ڈاکٹر محمد اظہر قیوم گوندل نائب صدر، ڈاکٹر نسیم منشاءجنرل سیکرٹری، ڈاکٹر حسن اشفاق فنانس سیکرٹری اور ڈاکٹر بلال گلریز میر نے جوائنٹ سیکرٹری کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس موقع پر پی ڈی اے گوجرانوالہ کے سابق صدر ڈاکٹر شاہد امان راٹھور انکی کابینہ اور تمام ڈینٹل سرجنز نےنومنتخب ارکان کو مبارکباددی اور پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے بینر تلے ڈینٹل کمیونٹی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے مل جل کر چلنے کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا۔ 

مزیدخبریں