حکومت نے ایک سال میں عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا : ایس اے حمید

Apr 29, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و ایم پی اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ڈیم اے حکومت نے صرف ایک سال کے عرصہ میں بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں کئی کنا اضافہ کر کے غریب آدمی سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ رواں ماہ میں گیس کی قیمتوں میں 112فیصد تک اضافہ کیا گیااور چپکے سے گیس میٹر رینٹ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا جو سراسر ظلم ہے ۔ اسی طرح بجلی کی قیمتیں بھی 50 فیصد تک بڑھائی گئی ہیں، پٹرول 150 سے 300 کے قریب تک ہو چکا ہے۔جس سے مہنگائی آسمانوں تک جا پہنچی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر بلدیاتی ٹکٹ ہولڈرز چیئرمینوں و کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا۔ 

مزیدخبریں