ملکی سیاسی قیادت کو موجودہ بحران کا فوری حل نکالنا ہو گا :شبیر بٹ 


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما شبیر بٹ نے کہا ہے کہ سیاسی محاذ آرائی میں عوامی مسائل بری طرح نظر انداز ہو رہے ہیں ملکی سیاسی قیادت کو موجودہ بحران کا فوری حل نکالنا ہو گا ملک میں لا قانونیت، تشدد ، نا انصافی اورعوامی استحصال میں اضافہ تشویشناک ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری مسلسل محاذ آرائی اور کشمکش کے باعث عام آدمی کے مسائل بڑھ رہے ہیں معاشرے میں تشدد ، قتل وغارت اورعام آدمی کے استحصال کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...