گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سوئی گیس بلوں میں حکومتی جگا ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کا جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس کمپنی کے دفترکے باہر احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین کا جی ایم سوئی گیس کے دفتر کا گھیراﺅ،گیس جگا ٹیکس نہ منظور کے نعرے،مظاہرہ کی قیادت امیدوا ر پی پی 63فرقان عزیزبٹ،امیدوار پی پی 60محمد انیق حسن رندھاوا نے کی ۔ فرقان عزیز بٹ ، محمدا نیق حسن رندھاوا نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ گیس کے بلوں میں دو سو فیصد اضافہ کسی صورت قابل قبول نہ ہے ،گیس آئے نہ آئے بل پہلے سے زیادہ آ رہے ہیں ، سوئی ناردرن گیس نے بلوں میں اضافی رقم شامل کردی ہے ۔حکومت فوری طور پر گیس کے بلوں میں اضافہ ختم کرے،ماہانہ500روپے میٹر رینٹ بھی ختم کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لیں غریب عوام پہلے کی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئی ہے اور گیس کے بلو ں کے بلو ں میں اضافہ سے غریب عوام خودکشیوں پر مجبو ر ہو جا ئینگے ۔