افسران وملازمین کے زیر التوا کیسز کوجلد نمٹایا جائے: فہیم احمد 

Apr 29, 2023


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل سیکرٹری پی پی اینڈ سی ایم (ایس اینڈ جی اے ڈی) فہیم احمد خان نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکموں کے سربراہان اپنے محکمہ میں 2022 تک کے زیرالتواءافسران وملازمین کے پنشن اور ڈسپلنری کے زیر التوا کیسز کوجلد نمٹائیں اور اس ضمن میں کلیئرنس سرٹیفکیٹس دو دن کے اندرسیکشن آفیسر طاہر محمود کے دفتر جمع کروائیں بصورت دیگر متعلقہ محکمہ کے زمہ دار انکوائری افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی-ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس گوجرانوالہ کے کمیٹی روم میں افسران وملازمین کے (پنشن/ ڈسپلنری کیسز) کے متعلق پراونشل اور ضلعی محکموں کے سربراہان کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکشن آفیسر طاہر محمود نے اجلاس میں بتایا کہ سرکاری محکموں کے ڈسپلنری کے165کیسسز التوا کا شکار ہیں جبکہ 312 نئے کیسسز ہیں اس طرح مجموعی طور پر 477 کیسسز پنڈنگ ہیں جن میں سے 214 انڈر پراسس ہیں اسی طرح پنشن کے 216 کیسسز التوا کا شکار ہیں اور ان میں سے 26 انڈر پراسس ہیں اور باقی 90 پنڈنگ ہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ بلا تاخیر کیسسز کو نمٹا کر انکی رپورٹ ارسال کریں تاکہ ان پر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

مزیدخبریں