گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پوری قوم بلے پر ٹھپہ لگا کر موروثی سیاسی قبضہ مافیا کے خاتمے اور قائد پاکستان عمران خان کو تین چوتھائی اکثریت سے واپس لانے کا دوٹوک فیصلہ کر چکی ہے۔پنجاب میں انتخابی مہم کا آغاز ہو چکا ہے اور گوجرانوالہ کے تمام قائدین اور کارکنان عمران خان کے منتخب کردہ امیدواروں کی کامیابی کیلئے میدان عمل میں نکل پڑے ہیں اور شبانہ روز محنت کرکے گوجرانوالہ سے کلین سویپ فتح حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77 چوہدری محمد صدیق مہر نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ٹکٹ ہولڈر پی پی 62 چوہدری محمد علی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ سے بلے کی کامیابی کیلئے سب سٹیک ہولڈرز اور کارکنان ایک دوسرے کا دست و بازو بن کر پوری قوت کے ساتھ محنت کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
پنجاب میں انتخابی مہم کا آغاز ہو چکا : صدیق مہر
Apr 29, 2023