شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر نے کہاہے کہ عمران خان کی صورت میں ملک وقوم کو پہلی بار دیانتدار ،دلیر قیادت میسر آئی تحریک انصاف ملک کی خود مختاری کی جنگ لڑ رہی ہے عمران خان نے عوام کو حق پر ڈٹ جانے اور علم و جبر کیخلاف آواز بلند کرنے کا شعور دیا۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے یوم تاسیس کا کیک کاٹنے کے بعد مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں اس موقع پر سابق ناظم چودھری مشتاق ذیلدار ،رانا بلال محمود، ظفر اقبال انصاری ،شانی خان سمیت دیگربھی موجودتھے۔
تحریک انصاف ملکی خود مختاری کی جنگ لڑ رہی ہے :افضال حیدر
Apr 29, 2023