سیرت مصطفی پوری انسانیت کےلئے مشعل راہ ہے :صالح شرقپوری 

Apr 29, 2023


شرقپورشریف( نامہ نگار) اسلامی تعلیمات ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے انسان کی رہنمائی کرتی ہے دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے ہمیں اپنی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے تابع کرنا ہوگا سیرت مصطفی پوری انسانیت کی فلاح کے لیے مشعل راہ ہے تمام مسائل کا حل سیرت مصطفی میں مضمر ہے ناموس رسالت پر پہرا دینا ایمان کا لازمی جز ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نے جامع مسجد چوک صدیق اکبر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے کیا ۔

مزیدخبریں