شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) محکمہ فوڈ شیخوپورہ کے بعض کرپٹ افسروں کی ملی بھگت سے گندم کے ٹرک دوسرے شہروں مےں سمگل ہونے شروع ہوگئے ہے اور روزانہ ہزاروں ٹن سمگل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ضلع شیخوپورہ کا سرکاری ہدف مکمل نہیں ہو رہا اکثر گندم کے ذخیرہ اندوزوں اور بیوپاریوں نے گندم غلہ منڈی لانے حکومت کے گوداموں میں فروخت کرنے کی بجائے شرقپور روڈ غازی پھٹک کچہری پھاٹک رام گڑھ پھاٹک حافظ آباد روڈ بند روڈ بائی پاس ہاﺅسنگ کالونی موٹروے انٹرچینج کے علاقوں میں مختلف گوداموں میں رکھی ہے جہاں رات کو ٹرکوں میں لوڈ کر کے پشاور راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھجوائی جا رہی ہے گزشتہ روز بھی موٹروے پولیس نے سینکڑوں ٹن گندم پشاور سمگل ہوتے ہوئے پکڑ لی تھی اس سلسلہ میں محکمہ فوڈ شیخوپورہ کی کارکردگی تشویشناک ہے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تےمور نے محکمہ فوڈ کے عملہ کیخلاف سخت ایکشن لینے کا عندیہ دیا ہے اور گندم کی دوسرے اضلاع سمگلنگ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔