شیخوپورہ: مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹرز و عملہ کے ناروا رویہ سے شہری پرےشان 


شیخوپورہ(عظیم علی شیخ، سید علی معظم رضوی، امجد علی سلطانی سے)شیخوپورہ کے واحد شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ضلعی انتظامیہ اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کے ناروا رویہ کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے معصوم بچے سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہیں ضلع شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً15سے 2 ہزار مریض لائے جاتے ہیں مگر معصوم بچوں کے ساتھ آ نے والے والدین ڈاکٹرز اور نرسز کے ہتک آمیز رویہ کی وجہ سے صبح 8 بجے سے لیکر 2 بجے تک لمبی لائنوں میں بچوں کو اٹھائے سخت گرمی اور حبس میں بنا چیک کرائے واپس لوٹنے پر مجبور ہوچکے ہیں اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر اور ہسپتال کی انتظامیہ تمام حالات سے آگاہ ہونے کے باوجود بھی صرف فوٹو سیشن کرکے اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دے رہیں ہیں ، ذرائع کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز اور نرسز مریضوں کو چیک کرنے کی بجائے زیادہ تر یا تو دوران ڈیوٹی اپنی سیٹ پر موجودہی نہیں ہوتے اور اگر خوش قسمتی سے ڈیوٹی پر موجود ہوں تو مریضوں کو چیک کرنے کی بجائے موبائل فون پر مصروف رہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...