شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں و رہنماﺅں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد دیتے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ وزیر اعظم کو آج بھی اسمبلی کے اکثریتی ارکان کا مکمل اعتماد اور حمایت حاصل ہے اوران کی کارکردگی پر پوری قوم مطمئن ہے، حکومت مخالف سازشیں کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں یہ پاکستان کو پھلتا پھولتا اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں دیکھنا چاہتے، ان خےالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز، جنر ل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، ملک ندیم یوسف ڈالو، حاجی اکبر علی چوہان ، حاجی محمد اکرم سرہندی، حاجی یعقوب بگا شیخ، حاجی میاں عبدالرشید، میاں خالد عباس، میاں امجد ہیرو، ظہیر احمد چوہدری، فیضان شفیق خان،محمد ارشد چھرا، ملک اعجاز احمد، میاں تنویر احمد، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، میاں انیس علی، چوہدری شہباز احمد چھینہ، میاں محمد اعظم، میاں شاہد اسلم جالندھری، چوہدری جاوید اقبال گل، محمد رفیق بھٹی، محمد احمد، خالد محمود مغل، رانا عمران سکندر سیٹھ محمد عظیم، شیخ عبدالحمید نے نوائے وقت فورم مےں کےا ۔