ننکانہ صاحب: بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار


ننکانہ صاحب(نامہ نگار) تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے ، مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لےا گےا۔ تفصیلات کے مطابق سمیع منظور عرف جوری ڈکیت گینگ چند روز قبل ننکانہ سٹی کے علاقہ پرانا ننکانہ میں بیوہ کے گھر واردات کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔ ملزموں کے قبضہ سے دو لاکھ روپے سے زائد نقدی، موٹر سائیکل، دیگر مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے۔ دوران تفتیش ملزمان سے ڈکیتی کے 17 مقدمات کا سراغ بھی مل گیا ہے جبکہ مزید انکشافات متوقع ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن