منی لانڈرنگ کے ڈکلیئرڈ شہنشاہ عمران خاں ہیں: شرجیل میمن

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ڈکلیئرڈ شہنشاہ تو عمران خاں خود ہیں، تاریخی کرپشن کا حساب تو تم جیسے ڈاکوؤں کو تو دینا پڑے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لیڈروں کو گرفتار کرنے جب تمہارے دور میں پولیس آتی تھی تو ہمارے لیڈر گرفتاریاں دیتے تھے، تمہاری اور پرویزالہیٰ کی طرح ڈرپوک بن کر بھاگ نہیں جاتے تھے۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کے ڈکلیئرڈ شہنشاہ تو عمران خود ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے نے تمہارے چہرے سے شرافت اور ایمانداری کا نقاب اتار دیا، فرح گوگی اور عثمان بزدار کے ذریعے جو اربوں روپے بنی گالا میں جمع کیے گئے اس تاریخی کرپشن کا حساب تو تم جیسے ڈاکوؤں کو تو دینا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن