مردم شماری میں آدھا کراچی شمار نہیں کیا گیا: حافظ نعیم

کراچی میں مردم شماری کے مسئلے پر حافظ نعیم الرحمان کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات ہوئی۔ادارہ شماریات کے باہر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ آدھا کراچی شمار نہیں کیا گیا اور خانہ شماری ابھی تک مکمل نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جہاں زیادہ اور جہاں کم گنتی ہوئی اس کو دیکھا جائے جس کے جواب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جہاں کم اور جہاں زیادہ گنتی ہوئی اس کی نشان دہی کریں، کسی علاقے، صوبے یا شہر کے خلاف تعصب نہیں ہے، صوبوں کو آبادی بڑھانے پر مراعات دینے کا سسٹم بنا ہوا ہے، ہمیں این ایف سی کو آبادی سے لنک نہیں کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن