غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے سربراہ کی جانب سے یہ فیصلہ حال ہی میں رونما ہونے والے پے درپے حادثات کی وجہ سے کیا گیا ہے جس کے بعد امریکی چیف آف آرمی اسٹاف نے اہم آپریشنز میں حصہ نہ لینے والے پائلٹس کو فوری طور پر گراؤنڈ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق حالیہ چند ہفتوں میں امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں کو پیش آنے والے حادثات اور ان میں ہلاکتوں کی وجہ سے پائلٹس کی مزید مطلوبہ تربیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہےکہ روٹین کے ائیرآپریشنز کی معطلی کا نفاذ جمعہ سے فوری طور پر کیا گیا ہے اور جن یونٹس کے پائلٹس کو گراؤنڈ کیا گیا اب انہیں مکمل تربیت دی جائے گی۔ترجمان کے مطابق ایکٹو ڈیوٹی یونٹس کے لیے تربیت کی تاریخ یکم سے 5 مئی تک رکھی گئی ہے جب کہ آرمی نیشنل گارڈز اور ریزرو یونٹس 31 مئی تک اپنی تربیت مکمل کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی ریاست الاسکا میں دو ایچ اے 64 اپاچی ہیلی کاپٹرز میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوئے جب کہ گزشتہ ماہ ہونے والے ایک اور ہیلی کاپٹر حادثے میں 9 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔
امریکی فوج نے اپنے پائلٹس کو عارضی طور پر گراؤنڈ کردیا
Apr 29, 2023 | 13:40