لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ ای چلان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جا ئے گا۔جس کیلئے 5 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونیوالے ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کو پولیس سٹیشنز اور سیکٹرز میں بند کردیا جائے گا۔
ای چلان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،5 ٹیمیں تشکیل
Apr 29, 2024