ڈرگ فری پنجاب مہم: 92 منشیات فروش گرفتار،88 مقدمات درج  

لاہور(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلے میں منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے ایک دن میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 250 چھاپے مارے۔ مکروہ کاروبار میں ملوث 92 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 88 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 49 کلو گرام چرس، 700 گرام ہیروئن، 110 گرام آئس اور 700 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 26 فروری سے جاری آپریشن میں صوبہ بھر میں 17801 چھاپے مارے گئے۔ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کے خلاف 8381 مقدمات درج  کئے گئے اور 8878 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے5851 کلوگرام چرس، 100 کلو ہیروئن، 216 کلو افیون، 29 کلو آئس برآمد اور 111779 لٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن