لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے تھانہ شادباغ، نولکھا، مصری شاہ اور تھانہ باغبانپورہ کااچانک دورہ کیا۔ انہوں نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک،حوالات،ویٹنگ ایریازسمیت دیگر حصوں کا معائنہ کیا۔ محمد فیصل کامران نے کیو میٹک مشین سمیت دیگر آلات کی ورکنگ بھی چیک کی۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے تھانوں میں موجود افسروں وجوانوں سے کہا کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اْن کا بنیادی حق ہے۔میرٹ کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور مختلف علاقوں کادورہ
Apr 29, 2024