پاکستان فرنیچر کونسل نے دس بجٹ تجاویزوزارت اقتصادی امور کو پیش کر د ی  

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان فرنیچر کونسل نے آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے لیے دس بجٹ تجاویز کا ایک جامع سیٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو، وزارت خزانہ، وزارت صنعت، وزارت تجارت اور وزارت اقتصادی امور کو پیش کر دیا ہے۔ اتوار کو یہاں کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرکاء￿ کو بتایا کہ یہ تجاویز فرنیچر کے شعبے میں ترقی، مسابقت اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے پی ایف سی کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان پر عمل درآمد سے ملک کی اقتصادی ترقی اور عالمی مسابقت کے حصول میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تجاویز میں فرنیچر سیکٹر کو مکمل صنعت کی حیثیت دینے کا مطالبہ شامل ہے۔ اس اقدام سے اس شعبے کو ٹیکس چھوٹ، سبسڈیز یا دیگر مالی معاونت کے طریقہ کار سمیت مختلف مراعات اور فوائد تک رسائی فراہم ہو گی اور ترقی و پائیداری کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف سی کو لکڑی کا کام کرنے والی ہنر مند افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن