لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی پوری امت کی گردن پر قرض ہے،اسرائیل و ہندوستان کے جنگی جرائم اور انسانیت سوز مظالم تاریخ کے سیاہ باب بن رہے ہیں، عالمِ اسلام کو اپنی آزادی، خودمختاری، خودداری اور عزت و وقار کے لئے امریکہ، یورپ اور ہندوستان کے سحر سے اپنے آپ کو آزاد کرنا ہوگا۔لیاقت بلوچ نے پیرِ طریقت منور شاہ جماعتی اور رابطہ علما و مشائخ پاکستان کے چیئرمین کی دعوت پر تقاریب میں شرکت کی اور غزہ فلسطین کے مفتی ڈاکٹر محمود یوسف محمد سے ملاقات کی اور کِسانوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی پوری امت کی گردن پر قرض ہے۔
فلسطین ‘کشمیر کی آزادی امت مسلمہ پر قرض ہے: لیاقت بلوچ
Apr 29, 2024