لاہور( نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے مظفر پور پھاٹک پر 2 ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور 14 اگست 2024 تک مکمل اور ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، اسی طرح پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت شہر میں سیوریج، واٹر سپلائی، فلٹریشن پلانٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، پارکس اور واٹر سپلائی کے گھروں کو کنکشن کے منصوبے کی رواں سال کے آخر تک تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں سیالکوٹ شہر میں پیسپ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔ اراکان صوبائی اسمبلی محمد منشا اللہ بٹ اور فیصل اکرام، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے پیسپ حکام کو ہدایت کی کہ کشمیر روڈ پر چوک لاری اڈہ اور کوٹلی بہرام پر مجوزہ فلائی اوور کا ڈیزائن اور ڈرائنگ 2 ماہ کے اندر بنا کر دیں اور اس منصوبے کا سیمولیشن ماڈل بنائیں۔
سیالکوٹ کا مظفر پور پھاٹک فلائی اوور 14 اگست تک مکمل کرلیا جائیگا:وزیر بلدیات
Apr 29, 2024