لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے 100 رکنی وفد نے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز کی قیادت میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب جناب رانا سکندر حیات خان سے چلڈرن لائبریری لاہور میں اساتذہ کو درپیش مسائل و مطالبات اور نظام تعلیم میں مزید بہتری کے لیے ملاقات کی اس موقع پر جناب مزمل محمود چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ٹیچرز ونگ بھی موجود تھے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز نے رانا سکندر حیات خان کو وزیر تعلیم پنجاب کا قلمدان سنبھالنے اور لیٹ بی ایڈ اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سمری وزیر اعلیٰ سے ہنگامی بنیادوں پر منظور کرانے پر انہیں مبارکباد دی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا اساتذہ کے مسائل حل کرناترجیح ‘افسر میرٹ پر تعینات کرینگے۔ ضلعی صدور و عہدیداران نے ضلعی سطح پر درپیش مسائل کی نشاندہی کی جبکہ جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر پنجاب ٹیچرز یونین کا تفصیلی موقف پیش کیا۔