کابل ( نوائے وقت رپورٹ) افغان وزارت صحت نے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے 2024ء کے لیے پہلی قومی انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزارت صحت نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر تقریباً 10.72 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق یہ مہم 29 اپریل 2024ء سے 2 مئی 2024ء تک جاری رہے گی۔