گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے گارڈز کا پولیس پر حملے کا معاملہ ،پولیس نے ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک سمیت 5نامزد اور 50نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں گزشتہ رات پولیس کی بھاری نفری نے رہائشیو ںکی شکایات اور گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر مبینہ حملہ کرنیوالے گارڈز کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا۔ گارڈ ز کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا اور تھانہ صدر پو لیس نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک سمیت پانچ نامزد اور 50نامعلوم افراد کیخلاف دہشتگردی اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ صدر کی مدعیت میں درج کی گئی ۔
ہائوسنگ سوسائٹی کے گارڈز کا پولیس پرحملہ ، 5نامزد 50نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ
Apr 29, 2024