گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی )ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور تمام ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو کمشنر نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)مطاہر امین حیات وٹو نے محکمانہ خدمات کے اعتراف میں شیلڈز، تحائف پیش کیے۔محکمانہ فرائض سے سبکدوش ہونے والے افسران و ملازمین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ محکمانہ فرائض کی ایمانداری، خلوص نیت اور ذمہ داری سے ادائیگی اور سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے والے افسران اور ملازمین کی خدمات کو نہ صرف شہری بلکہ ادارے کبھی فراموش نہیں کرتے۔ انہوں نے مدت ملازمت سے باعزت اور باوقار طریقے سے سبکدوش ہونے پر تمام ریٹائرڈ افسران وعملہ کو مبارکباددی اور ان کے لیے آئندہ زندگی میں اچھی صحت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کہا کہ نیکی صرف نماز کی ادائیگی، روزہ رکھنا یا زکو ادا کرنا ہی نہیں بلکے جو ذمہ داریاں ہم پر عائد ہیں ان کی ادائیگی اور ہمارے دفاتر میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنا، ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا بھی نیکی اور اللہ تعالی کی نظر میں پسندیدہ اعمال میں ہے۔
نیکی صرف نماز روزہ ہی نہیں ، ذمہ داریوں کی ادائیگی بھی ہے:طارق قریشی
Apr 29, 2024