نوشہرہ ورکاں:گندم باردانہ پالیسی ناکام،کسان تنظیمیں سراپا احتجاج

Apr 29, 2024

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)گندم باردانہ پالیسی ناکام، کسان رل گئے ،پاکستان کسان بورڈ سمیت کسان تنظیمیں سراپا احتجاج،حکومت نوٹس لے ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا ،آئندہ گندم کی بجائی نہ ہونے سے غذائی بحران ہوگا ان خیالات کا اظہار غلہ منڈی کے نائب صدر چوہدری بابر حسین ڈھلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ابھی تک محکمہ فوڈ کی جانب سے گندم خریداری کی کوئی پالیسی نہیں آئی جس کی وجہ سے گندم کا ریٹ انتہائی کم ہے اور کسان کو بہت نقصان ہو رہا ہے  جبکہ کسان باردانہ کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ فوڈ نے باردانہ کی تقسیم ابھی تک شروع نہیں کی جس کا چھوٹے کسانوں کو نقصان ہو رہا ہے کسان اونے پونے دانوں آڑھتیوں کو باردانہ نہ ملنے پر اپنی گندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ حکومت کی اگر یہی روش رہی تو آئندہ کسان گندم کی بجائی نہیں کریں گے اور حکومت کو گندم درآمد کرنے کے لئے قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنا ہوگا اور غذائی بحران سے نبرد آزما ہونا پڑے گا۔ انہوں نے حکومت کو دو دنوں کا الٹی میٹیم دے دیا اگر باردانہ پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے اوپن نہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا انہوں نے پنجاب کسان بورڈ سے اپیل کی پنجاب اسمبلی سمیت وزراء اور اراکین اسمبلی کے گھروں اور دفاتر کے گھیراو کا اعلان کریں۔جن کی وجہ سے کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں